ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی نے شروع کی اترپردیش مہم،کسانوں کوکیاخطاب

راہل گاندھی نے شروع کی اترپردیش مہم،کسانوں کوکیاخطاب

Wed, 07 Sep 2016 12:34:50    S.O. News Service

ردرپور،6؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے 2500کلومیٹر طویل ’’کسان مہایاترا‘‘کا آغاز کرتے ہوئے اترپردیش میں آج اپنی پارٹی کی انتخابی کوششوں کا آغاز کر دیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کسانوں کے مسائل کونظر اندازکرنے کا الزام لگایا اور کسانوں کے لون معاف کئے جانے، اعلی امدادی قیمت اور بجلی فیس میں کمی کرنے کا وعدہ کیا۔اتر پردیش میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں جہاں کانگریس دو دہائی سے زیادہ عرصے سے اقتدار سے باہر ہے۔مشرقی اتر پردیش کے اس مندر شہر سے روڈ شو کا آغاز کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ مہم کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے مودی اور ان کی حکومت پر دباؤ بنانے کا کام کرے گا۔انہوں نے یہاں کسانوں کے ایک اجتماع میں کہا کہ یہ حکومتیں(مرکز اور ریاست)کسانوں اور مزدوروں کو بھول گئی ہیں۔انہوں نے آپ کے مسائل اور پریشانیوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں کیا لیکن ہم کریں گے۔انہوں نے آپ کے لئے کچھ نہیں کیا ہے، نہ ہی کوئی یقین دہانی کرائی ہے۔راہل نے کہا کہ نہ تو ہماری حکومت اترپردیش میں ہے اور نہ ہی دہلی میں ہے لیکن ہم کسانوں اور مزدوروں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں اور ہم آپ کے ساتھ مل کر اس سے لڑنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے مودی جی سے کسانوں کو بچانے کے لئے کہا کیونکہ وہ ملک کو اناج فراہم کرتے ہیں اور انہیں بچانے کے لئے تین راستے ہیں جنہیں آپ کو اپنانے کی ضرورت ہے۔پہلا راستہ ان کالون معاف کرنے کا ہے،اگر آپ کو یاد ہو تو جب ہماری حکومت تھی تو ہم نے ان کا 70 ہزار کروڑ روپے کالون معاف کیا تھا۔


Share: